تیل پیداوار پر نیا فیصلہ اچھا ہوگا، الفالح
ریاض ...سعودی وزیر پٹرولیم خالد الفالح نے واضح کیا ہے کہ پٹرول مارکیٹ کو سال رواں کی دوسری ششماہی کے دوران اضافی خام تیل کی ضرورت پڑیگی۔ اوپیک تنظیم میں شامل ممالک اس ہفتے پیداواری کوٹے کی نئی پالیسی کی بابت عمدہ فیصلہ جاری کریں گے۔ نیا فیصلہ طلب اور رسد اور مارکیٹ میں موجود تیل کے ذخائر کی بنیاد پر کیا جائیگا۔