Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جڑواں بھائی کے ہاتھوں ہلاک ہوتے ہوتے رہ گیا

ریاض۔۔۔۔4سالہ جڑواں بچہ اپنے بھائی کے ہاتھوں زندگی سے ہاتھ دھوتے دھوتے رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑواں بچوں کے والدین دونوں کو گاڑی میں چھوڑ کر شاپنگ کیلئے چلے گئے تھے ۔ گاڑی اسٹارٹ حالت میں تھی۔ اسی دوران ایک بچے نے گاڑی کی کھڑکی بند کردی۔ اس کے بھائی کی گردن کھڑکی میں پھنس گئی۔ اس نے رونا شروع کردیا ۔دم گھٹنے لگا۔ اسی وقت ہلال احمر کے ترجمان کی گاڑی وہاں سے گزررہی تھی کہ ترجمان نے یہ منظر دیکھتے ہی گاڑی روکی اور کار کی کھڑکی میں پھنسے ہوئے بچے کی جان بچائی۔ اس کا سانس بحال کیا۔ اسی دوران ہلال احمر کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:- - -اوپیک ترقیاتی منصوبے کا ڈائریکٹر سعودی منتخب

شیئر: