سعودی عرب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ثالثی کرے، افغان سفیر
ریاض- - - سعودی عرب میں متعین افغانستان کے سفیر سید جلال کریم نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ثالثی کا فریضہ انجام دے گا۔ سعودی عرب فریقین کو خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں مذاکرات اور صلح پر آمادہ کرے گا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ شاہ سلمان کی جانب سے فریقین کو جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ کرنے کا پیغام انتہائی اہم تھا افغانستان کے عوام ، سیاستدانوں اور قائدین نے اس کا بڑے پیمانے پرخیرمقدم کیا ہے۔