خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے اسکول ؟
جدہ۔۔۔۔مملکت بھر میں مردوں کو ڈرائیونگ سکھانے والے 65اسکول ہیں۔ قومی ڈرائیونگ سکھانے والی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ ابتک ان اسکولوں میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے شعبے قائم نہیں کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی تک محکمہ ٹریفک نے اس قسم کی ہدایت جاری نہیں کی۔ مستقبل میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے شعبے بھی ان سے منسلک کئے جاسکتے ہیں۔