Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارٹی قیادت سے استعفا دیا‘ سیاست نہیں چھوڑی‘ مشرف

دبئی:  آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق چیئرمین پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کی قیادت سے استعفا دیا ہے تاہم سیاست چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے گزشتہ روز اپنی سیاسی جماعت اے پی ایم ایل کی چیئرمین شپ سے استعفا دیتے ہوئے ڈاکٹر امجد کو پارٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔اس موقع پر سابق صدر نے عہدہ چھوڑنے کا پیغام ایک وڈیو کے ذریعے جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ قانونی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تاہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کررہا۔ پرویز مشرف نے وضاحت کی کہ چیئرمین کے لیے ڈاکٹر امجد اور سیکرٹری جنرل کے لیے مہرین ملک آدم موزوں شخصیات ہیں، کارکن ان کی بھرپور حمایت کریں۔
 

شیئر: