Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوراگوئے کے دفاعی کھلاڑی جوزماریا گیمنز زخمی

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل یوراگوئے کی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی جوزماریا گیمنز ران کی انجری کے باعث میزبان ٹیم روس کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے باہر ہوگئے۔ دونوں ملکوں کا میچ اس بات کا تعین کرے گا کہ گروپ اے میں سرفہرست پوزیشن کون حاصل کرتا ہے ۔ یوراگوئے فٹبال ایسوسی ایشن کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ اٹلیٹیکو میڈرڈ کے سنٹر ہاف کھلاڑی جوزماریا کے نام پر روس کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کیلئے غور نہیں کیا جائے گا۔ یہ میچ پیر کو سمارا میں ہورہا ہے۔یوراگوئے اور روس دونوں نے اپنے پہلے دونوںمیچز جیتے ہیں اور گروپ میں سعودی عرب اور مصر کو آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔ روس اور یوراگوئے 16ٹیموں کے ناک آوٹ مرحلے کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں اور وہ اگلے مقابلوں میں پرتگال ، اسپین یا ایران کے خلاف میچ کھیلیں گی،جس کا انحصار گروپ بی میں ہونے والے آخری میچوں کے نتائج پر ہوگا۔ 

شیئر: