Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کبڈی ماسٹرز کپ: پاکستان کو ہند کے ہاتھوں شکست

دبئی:کبڈی ماسٹرز کپ کے افتتاحی میچ میں ہند کیخلاف پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کبڈی ماسٹرز کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو ہند کیخلاف 20-36 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 6 ملکی ٹورنامنٹ کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے ہاتھوں ہوا۔ ٹاس ہندوستانی فلمسٹار ابھیشک بچن نے کیا ، وہ ہند کی پرو کبڈی لیگ میں جے پور پنک پینتھرز کبڈی ٹیم کے اونر بھی ہیں۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن بھی مدعو تھے۔ واضح رہے کہ 9 دن تک جاری رہنے والے ایونٹ میں کوریا، ایران، ارجنٹائن اور کینیا کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔

شیئر: