Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کی انتخابی مہم: شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

کراچی: مسلم لیگ ن کے قائد میاں شہباز شریف آج کراچی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کی جانب سے آج کراچی سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے واضح رہے کہ شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں اس شہر کی آواز سننا اور بننا چاہتا ہوں، اپنے تجربے سے کراچی کو پھر سے روشنیوں، رونقوں اور 21 ویں صدی کا ترقی یافتہ شہر بناؤں گا۔شہباز شریف فیڈریشن ہاؤس کراچی کا دورہ کریں گے اور ایف پی سی سی آئی کے اراکین کے سامنے پارٹی کا انتخابی منشور اور معاشی ایجنڈہ پیش کریں گے ۔ شہباز شریف شام میں مقامی ہوٹل میں پارٹی عہدے داروں سے ملاقات بھی کریں گے اور مفتاح اسماعیل کے حلقے میں انتخابی جلسے میں شریک ہوں گے ۔شہباز شریف کل اپنے دورے کے دوسرے روز خواتین تاجروں سمیت کاروباری شخصیات اور یوتھ کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جب کہ میڈیا کے سوالات کا بھی جواب دیں گے ۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج الیکشن مہم 2018ء کا آغاز کر رہے ہیں، تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان کو اسلامی فلاحی اور جمہوری ریاست نہ بنا لیں۔
مزید پڑھیں:- - - -عمران خان کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

شیئر: