اسلام آباد: ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ ٹھیک نہیں، ذرائع کے مطابق معالجین کا کہنا ہے کہ ان کے کئی اعضا فعال نہیں ہیں اور ساتھ ہی ان کے گردے بھی کام نہیں کررہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی نیب عدالت میں گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا تھا کہ 13 جون کو قے آنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور 14 جون کو انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔ جس کے بعد ان کے گردے کام نہیں کررہے اور ان کے کئی اعضا نے بھی اب کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کس بات کا الیکشن،پیسہ برباد کیاجا رہا ہے،ریحام