Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می پیڈ 4 لانچ‎

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے می پیڈ 4 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ پیڈ میں 8 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اوکٹا کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ پیڈ کو 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ بیک کیمرے میں ایچ ڈی آر سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔فیس ان لاک فیچر کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے پیڈ میں فور جی ، بلیوٹوتھ ، ہیڈ فون جیک ، جی پی ایس اور یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ دی گئی ہے۔ڈیوائس کے بیٹری 6000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیڈ کی قیمت 1099 یان اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیڈ کی قیمت 1499 یان ہے۔ پیڈ کی فروخت 29 جون سے شروع ہو گی۔
 

شیئر: