Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف بتائیں میرا جرم کیا ہے؟ چوہدری نثار

راولپنڈی..سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ کسی کے ٹکٹ کا نہیں مخلوق خدا کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ اگر سیٹ اور ٹکٹ کا لالچ ہوتا تو ن لیگ کو درخواست دے دیتا۔ جب ایک مرتبہ میں کہہ دیا کہ آزاد لڑنا ہے تو پھر تھوک کر چاٹتا نہیں ہوں۔ ٹیکسلا کے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میرا مخالف آج پی ٹی آئی میں شامل ہو کر بڑے بڑے دعوے کرتا ہے۔ وہ کبھی پیپلز پارٹی اور کبھی مشرف کا لبادہ اوڑھ کر میرے مقابلے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے مقابلے میں کوئی ووٹ لینا چاہتا ہے تو کارکردگی دکھائے۔ میرے مقابل اپنا کوئی ایک میگا پراجیکٹ دکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے پوچھتا ہوں کہ میں نے تمہارے ساتھ کون سا جرم کیا؟۔ نواز شریف کو عدلیہ اور فوج سے لڑنے سے روکا تھا۔ بتائیں میرا قصور کیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ کہ اگر نواز شریف کے حواریوں کے راز کھول دوں تو کانوں پر ہاتھ رکھیں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف میں گروپنگ ہے ،عمران خان

شیئر: