آنجہانی سری دیوی کیلئے ایوارڈ
آئیفا ایوارڈ 2018 میں عرفان خان کو فلم ’ہندی میڈیم‘ اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو فلم ’موم‘ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 19 ویں انٹر نیشنل فلم اکیڈمی”آئیفا“ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا سے کوچ کرجانے والے بالی وڈ کے تین فنکاروں ونود کھنہ، ششی کپور اور سری دیوی کو خصوصی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ ونود کھنہ کا ایوارڈ ہدایتکار رمیش سپی،ششی کپور کا ایوارڈ اداکار رشی کپور جبکہ سری دیوی کا ایوارڈ ان کے شوہر بونی کپور نے وصول کیا۔بونی کپور ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ جھانوی کپور کو بھی اسی طرح سپورٹ کریں جس طرح سری دیوی کو کرتے تھے۔دریں اثناءاداکار انوپم کھیر کوغیر معمولی اداکاری پر بہترین خصوصی ایوارڈ، نواز الدین صدیقی کو معاون اداکار کا ایوارڈاور ’ سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں زائرہ وسیم کی ماں کا کردار ادا کرنے والی مہر وج کو بہترین سپورٹنگ رول کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔