Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوبی دیول کا بیٹا منظر عام پر

بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا جواں سال بیٹا آریامن دیول پہلی بار منظر عام پر آگیا۔بوبی دیول طویل عرصے کے بعد سلور اسکرین پر بڑی فلم میں جلوہ گر ہوئے ہیں اور انہوں نے فلم ’ریس 3‘ میں اہم کردار کیا ہے۔بوبی دیول کے کردار کو مداحوں نے پسند کیا ہے جس کے بعد اب فلم نگری کے دروازے ایک بار پھر ان کے لئے کھل گئے ہیں۔بالی وڈ اداکار اپنی اہلیہ تانیا دیول کے ساتھ تقریبات میں نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو سب سے اوجھل رکھا ہے۔بوبی دیول کے 2 بیٹے ہیں جو فلمی دنیا کی چکا چوند سے دور ہیں لیکن بینکاک میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہلی بار وہ اپنے بیٹے کو منظر عام پر لے کر آئے۔
 

شیئر: