علی ظفر کے بعد احسن خان بھی
پاکستانی اداکارو گلوکار علی ظفر کے سیڑھیوں سے گرنے کے بعد ا ب اداکار احسن خان بھی ڈرامہ سیریل ”آنگن “ کی ریکارڈنگ کے دوران اپنے سین عکسبند کرواتے ہوئے سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سین کے دوران سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے پاﺅں سلپ ہونے کے باعث احسن گر پڑے جس سے ان کو معمولی چوٹیں آئیں مگر تکلیف کے باوجود انہوں نے اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ اپنے سین کی عکسبندی کروائی۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل میں سجل علی اور احد رضا بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں ۔