Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات پاکستان کرکٹ کا ہوم گراونڈ رہے گا

 
دبئی:پاکستان کرکٹ بورڈ اور اماراتی کرکٹ بورڈ کے درمیان تنازع طے پا گیا ہے اور متحدہ عرب امارات ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ”ہوم گراونڈ“ رہے گا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعویٰ ہے کہ اماراتی بورڈ نے اسکی ساری شرائط مان لی ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اکتوبر سے نومبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہی ہوم سیریز کی میزبانی کرے گی۔قبل ازیں پی سی بی نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس کے ایونٹ کے ساتھ کوئی اور لیگ کرانے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنے تمام ایونٹس ملائیشیا منتقل کرسکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے دبئی میں اماراتی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اس سال اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں کرائے گا اور اماراتی بورڈ نے پی ایس ایل 4 کیلئے فیس بھی کم کر دی ہے۔اماراتی بورڈ اب اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ دسمبر میں کرائے گا ۔پاکستان کے انٹرنیشنل میچز اور پاکستان سپر لیگ کے دوران مقامی کرکٹ بورڈ کسی بھی قسم کی لیگ یا میچز کی میزبانی نہیں کرے گا۔

شیئر: