نگراں کابینہ میں توسیع،2نئے وزرا شامل
اسلام آباد.. صدر ممنون نے نگران وفاقی کابینہ کے مزید 2 وزرائ سے عہدے کا حلف لے لیا۔ نئے وزراءمیں میاں مصباح الرحمن اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری بدھ کو ایوان صدر میں ہوئی ۔ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، نگران وفاقی وزراءاور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نےنگران کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ انہیں سونپی جانے والی ذمہ داریاں وہ احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ نئے وزراءمیاں مصباح الرحمن کو تجارت اور خالد نعیم لودھی کو دفاعی پیداورار کا محکمہ دیا گیا ہے۔