Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم کریں ، صحت نہیں ‎

اکثر افراد قہوہ پینے کو موٹاپے کا علاج سمجھتے ہیں  .وزن کم کرنے کے لیے مختلف قسم کے قہوہ جات استعمال کرتے ہیں .  خالی پیٹ قہوے کا استعمال صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوتا ہے  .  اس طریقے سے جسم میں موجود اضافی چربی کو ختم  نہیں کیا جاسکتا .  اگر آپ کے وزن اور  اضافی چربی کو کوئی چیز کم کر سکتی ہے تو وہ متوازن   غذا اور صحت مند لائف اسٹا ئل ہے .  الٹی سیدھی ادویات کا استعمال یا قہوہ پینے سے  سوائے بیماریوں کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا .  قہوہ میں موجود جڑی بوٹیوں کو  مناسب مقدار میں پانی میں شامل کر کے پینے سے  آپ کے جسم سے زہریلی کثافتوں کا اخراج ہو جاتا ہے  جو میٹابولک ریٹ کو درست رکھنے میں  مدد دیتا ہے .  لیکن قہوہ آپ کے گناہ معاف نہیں کرواتا  . کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان کا باعث بنتی ہے .  بہترین صحت کا فارمولا یہی ہے کہ  آپ صحت مند طرز زندگی اپنائیں ، غذائیت سےبھرپور غذا استعمال کریں  اور مثبت سوچ اپنائیں .  ایک اور اہم بات یہ کہ جو کچھ بھی کھائیں اعتدال میں رہ کر کھائیں  .  خالی پیٹ قہوہ پینا آپ کے موٹاپے کو ہر گز ختم نہیں کرے گا البتہ آپ کی صحت کو  ضرور  ختم کر دے گا . 
 

شیئر: