فلم ”سنجو“ بچوں کیلئے غیر موزوں
برطانوی سینسر بورڈ نے اداکار سنجے دت کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم”سنجو“ کو15برس سے کم عمر والے بچوں کیلئے غیر موزوں فلم قراردیاہے۔برطانیہ کے سینما گھروں میں 15برس سے کم عمر بچوں کو یہ فلم دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کے دہشتگرد کے روپ میں کردار کو پیش کررہے ہیں اور انہیں منشیات کا کھلے عام استعمال کرتے ہوئے بھی دکھایاگیاہے۔