87.8فیصد قتل وارداتیں غصے کا نتیجہ
ریاض۔۔۔۔نایف یونیورسٹی برائے سلامتی امور نے تازہ ترین جائزے کے نتائج شائع کرکے بتایا کہ 87.8فیصد جرائم کا ارتکاب کرنے والے 30برس سے کم عمر کے پائے گئے۔ زیادہ تر وارداتیں غصے کے نتیجے میں ہوئیں۔قتل کے 45.3فیصد واقعات کا محرک غصہ بنا۔جرائم کے ارتکاب میں مذہبی آگہی کا فقدان بہت بڑا سبب مانا گیا ہے۔ کم تعلیم یافتہ لڑکوں میں جرائم کے ارتکاب کی شرح زیادہ ہے۔