ریاض۔۔۔۔ایک سعودی شہری نے اس مہینے بجلی کے ہوشربا بل پر شکوہ کرنیوالوں سے کہا ہے کہ وہ بجلی بل کا حساب انتہائی سادہ اور آسان طریقے سے اپنے طور پر لگا سکتے ہیں۔ طریقہ کار یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ میٹر کی ریڈنگ حاصل کریں پھر گزشتہ مہینے کی ریڈنگ تحریر کریں اس طرح ایک ماہ کے دوران آپ نے کتنی بجلی خرچ کی ہے اور دونوں مہینوں کے خرچ میں کتنا فرق ہے یہ آپ کو معلوم ہوجائیگا۔ دوسرا کام یہ کیا جائے کہ ایک کلو واٹ کا بل 18ہللہ ہے۔ آپ اسے ضرب دینگے تو بجلی کا صحیح بل آپ کے سامنے ہوگا۔اگر آپ کے اس حساب اور بل میں درج رقم میں اختلاف یا بھاری فرق ہوتو ایسی حالت میں بجلی کمپنی سے رجوع کیا جائے تاہم اگر مذکورہ طریقے سے آپ کا حساب ٹھیک ہو تو ایسی حالت میں بجلی کمپنی سے رابطے کی ضرورت نہیں ۔