Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات کی تیاریاں: ایم کیو ایم پاکستان کی مہم شروع

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور الیکشن کے سلسلے میں تمام تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ متحدہ پاکستان کا مرکزی الیکشن سیل بہادر آباد میں قائم کردیا گیا ہے۔ عارضی مرکز کا نگراں انچارج حمید الطفر کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہر امیدوار کے حلقے، آبادی، ووٹرز کی تعداد اور دیگر تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مرکزی الیکشن سیل کے علاوہ دیگر 6 اضلاع میں ٹائون اور یو سی سطح پر بھی دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان، شعبہ جات، خواتین ونگ اور ٹاؤن کے ذمے داران شامل ہیں۔
 

شیئر: