Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کی رجسٹریشن کیخلاف درخواست پر نواز شریف طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست پر نواز شریف کو طلب کرلیا۔ عوامی تحریک کے نیاز انقلابی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا ہے لہٰذا نااہل شخص کے نام پر سیاسی جماعت نہیں رہ سکتی۔ ایسا اقدام قانون کے خلاف ہے۔ لہٰذا نواز شریف کے نام پر پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی کرے۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست پر پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔
 
 

شیئر: