Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجریا میں آئل ٹینکر میں آگ، 9افراد ہلاک،53گاڑیاں راکھ

ابوجا۔۔۔ نائیجریا میں ایک آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور  4زخمی ہو گئے جبکہ 53 گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔ لاگوس اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئل ٹینکر سے اچانک تیل بہنے سے اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے اپنی لپیٹ میں دیگر گاڑیوں کو بھی لے لیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں 9 افراد ہلاک اور 4 جھلس گئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتا ل میں منتقل کردیا گیا ہے۔وفاقی روڈ سیفٹی کمیشن (ایف آر ایس سی ) کے ترجمان نے کہا کہ حادثہ لاگوس سے باہر جانے والی سڑک پر اوٹوتولا پل کے قریب گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکر کے علاوہ 5 بسیں، 2ٹرک، ایک سائیکل اور 45 کاریں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔

شیئر: