Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی ادارے 249ہزار غیر ملکیوں کو 10ہزار ریال سے زیادہ ماہانہ تنخواہ دے رہے ہیں

 ریاض ..... سعودی عرب کے نجی ادارے 2لاکھ49ہزار غیر ملکیوں کو 10ہزار ریال سے زیادہ ماہانہ تنخواہ دے رہے ہیں۔ 2برسو ں کے دوران 8لاکھ 10ہزار غیر ملکی سعودی مارکیٹ سے نکل گئے۔1500ریال تنخواہ پانے والے تارکین کی تعداد 5568001 ہے۔ 1501سے لیکر 2999ریال تک تنخواہ پانے والے غیر ملکی 1061.143ہیں جبکہ 3ہزار ریال تنخواہ پانے والے تارکین 108.603ہیں۔ 301سے 4999ریال تنخواہ پانے والے تارکین وطن 388.229ہیں۔ جبکہ 5ہزار سے 9999 ریال ماہانہ تنخواہ حاصل کرنے والے 333.082ہیں۔10ہزار ریال اور اس سے زیادہ تنخواہ پانے والوں کی تعداد 248.951ہے۔ یہ غیر ملکی ملازمین کا 3.2فیصد بنتے ہیں۔نجی اداروں میں کام کرنے والے 72فیصد غیر ملکیوں کی تنخواہ 1500ریال ماہانہ سے کم ہے۔ فی الوقت 7.71ملین غیر ملکی سعودی مارکیٹ میں برسرروزگار ہیں۔
 

شیئر: