Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

97فیصد میٹرز کی ریڈنگ بالکل درست ہے، بجلی کمپنی

ریاض۔۔۔۔۔سعودی بجلی کمپنی میں تعلقات عامہ کے نائب سربراہ حمود الغبینی نے واضح کیا کہ 90لاکھ بجلی کے بل جاری کردیئے گئے۔ ان میں سے97فیصد کی میٹر ریڈنگ بالکل درست ہے۔ یہ بل پرانے بل کو دیکھ کر نہیں بنائے گئے بلکہ کمپنی کے اہلکاروں نے گھر گھر جاکر میٹر دیکھ کر ہی تیار کئے ہیں۔الغبینی نے سعودی ٹی وی پر ناظرین سے مطالبہ کیا کہ وہ جذبات سے کام نہ لیں۔ایئر کنڈیشنڈ بہتر شکل میں استعمال کریں،5یا 7ستاروں والے ایئر کنڈیشنڈ کا انتخاب کریں۔اس ماہ پہلی بار بجلی کے نئے نرخ نامے کے مطابق بل جاری کئے گئے۔ نئے نرخ نامے کے تحت 20فیصد سے200فیصد تک اضافہ صارفین کے زمروں کے تحت کیا گیا ہے۔ الغبینی نے یہ بھی بتایا کہ پروگرام شروع ہونے سے آدھے گھنٹے پہلے تک 800شکایات موصول ہوچکی ہیں۔ جون کا مہینہ سخت گرمی کا پہلا مہینہ مانا جاتا ہے۔ اس مہینے میں بجلی کا استعمال سابقہ مہینوں کے مقابلے میں زیادہ ہی ہوتا ۔
مزید پڑھیں:- -- - ریاض میونسلٹی کے چھاپے

شیئر: