حمائمہ نے طلاق سمیت تلخ یادیں شیئر کر دیں
پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے سابق شوہرشمعون عباسی سے منسلک طلاق سمیت تلخ یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ شمعون عباسی سے شادی ہوئی لیکن وہ زیادہ دیر نہ چل سکی۔ انہیں 8 برس قبل اس وقت طلاق ہوئی جب انہوںنے شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کی شوٹنگ کے پہلے دن کیمرے کا سامنا کیا تھا لیکن طلاق نے مجھے بہت زیادہ مضبوط بنا دیا پھر میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔یاد رہے کہ ماضی میں حمائمہ طلاق کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کرتی تھیں۔