دہشت گردی کیخلاف پاکستان سے تعاون جار ی رہے گا،چین
اسلام آباد... ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان کی کو شش اور قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ پاکستان نے انتہائی مشکل حالات میں دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں قربانیاں دی ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا ادراک کیا جائے۔ پاکستان کو ا یف اے ٹی اے کی گرے لسٹ میں شامل کرنے پر وزارت خارجہ ترجمان نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو تسلےم کرنا چاہئیے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے لئے مالی تعاون دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اقدامات کئے ہیں۔ چین امید رکھتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو تنقید کے بجائے سراہا جائے گا ۔ بیجنگ دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا ۔ترجمان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف ایف اے ٹی ایف میں ہونے والے مباحثے پر کوئی بات نہیں کی۔