Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان کولمبیئن باکسر سیموئل ورگاس سے مقابلہ کریں گے

 
برمنگھم: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس مرتبہ ان کا مقابلہ برمنگھم میں کولمبیا کے باکسر سیموئل ورگاس سے ہوگا۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ورگاس سے مقابلے کے بعد مزید بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں گے ۔یہ مقابلہ  8ستمبر کو برمنگھم ایرینا میں ہوگا۔عامر خان نے اپریل میں اپنے گزشتہ مقابلے کے دوران 2سال بعد رنگ میں واپسی کے باوجود اپنے حریف فل لوگریکو کو 39 سیکنڈز میں ناک آوٹ کردیا تھا۔ رواں سال ان کا یہ دوسرا مقابلہ ہوگا جس میں کامیابی عامر کیلئے مزید مقابلوں کی راہ ہموار کرے گی۔عامر خان سابق لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپینئن بھی ہیں ان کی خواہش ہے کہ اس سال زیادہ سے زیادہ مقابلوں میں حصہ لیںعامر کا کہنا ہے کہ میرا حریف سیموئل کمزور نہیں،مقابلے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ میں ورگاس کو ہلکا لینے کی کوشش نہیں کروں گا کیونکہ وہ بھی اپنی پوری قوت سے میرے سامنے آئے گا۔

شیئر: