پرینکا اور نک جو ناس کی واپسی
با لی وڈ ادا کارہ پرینکا چو پڑا اورنک جو ناس، ہندوستان میں اپنے مختصر دورے کے بعد واپس امریکہ چلے گئے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو نوں شخصیات گزشتہ ہفتے ہندوستان آئی تھیں ۔ ان دونوں نے شلوک مہتا اور آکا ش امبا نی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی اور اپنی چھٹیاںگز اریں اور بعد ازاں دونوںواپس امریکہ چلے گئے ۔پرینکا نے کا لے جبکہ نک جو ناس نے نیلے رنگ کا ٹریک سوٹ پہن رکھا تھا۔دو نوں کوہندوستان میں پرینکا کی والدہ اور دوستوں کے ساتھ را ت کے کھا نے پر بھی دیکھا گیا جبکہ پرینکا نے گوا میں دوستوں اور کزن پرینیتی چو پڑا کے ساتھ بھی وقت گزارا۔