Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی نہ کرنے کا کوئی افسوس ہے نہ پچھتاوا، تبو

بالی وڈ اداکاراﺅں کے درمیان جہاںجلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے وہیں ہندوستانی نامور اور ٹباصلاحیت اداکارہ تبوکو شادی نہ کرنے کا کوئی افسوس نہیں ۔46 سالہ تبو نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں ان سے ان کی ذاتی زندگی اور شادی کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔ایونٹ کے میزبان نے جب تبو سے سوال کیا کہ وہ اب تک سنگل ہیں تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں سنگل ہوں، اور میں ایسے ہی بہت خوش ہوں، میں نے ہر لمحہ محسوس کیا ہے کہ سنگل رہنا بہتر ہے کیونکہ میں شادی کے دوسرے پہلو سے متعلق نہیں جانتی۔جب تبو سے پوچھا گیا کہ شادی شدہ زندگی زیادہ بہتر ہوگی یا وہ ایسے ہی کافی خوش ہیں، تو اداکارہ نے کہا کہ میں شادی شدہ زندگی کے بارے میں کیسے بتا سکتی ہوں؟ مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں۔ جیسی میں آج ہوں، خوش ہوں۔ میں اپنے اسی حال کے بارے میں بات کرسکتی ہوں۔ جب میری شادی ہی نہیں ہوئی تو مجھے کیا معلوم کہ یہ تجربہ اچھا ہے یا نہیں؟تبو سے یہ بھی پوچھا گیا کہ انہیں کبھی بھی غیر شادی شدہ ہونے پر افسوس ہوا تو اداکارہ نے بہت دیر سوچنے کے بعد بتایا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا تاہم اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ مستقبل میں وہ شادی کریں گی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سوالات کے جوابات ان کے پاس نہیں۔خیال رہے کہ جہاں رانی مکھرجی، کاجول، کرینہ کپور اور ودیا بالن جیسی اداکارائیں شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنے کریئر میں بھی شاندار انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، وہیں دوسری جانب تبو اور ریکھا جیسی اداکارائیں بھی ہیں جو غیر شادی شدہ ہوکر اپنی زندگی میں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔
 

شیئر: