تھائی لینڈ میں نوجوان کو ہتھنی سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی
بینکاک.... تھائی لینڈ میں ایک نوجوان کو اس وقت ہتھنی نے پچھاڑ دیا جب وہ اسکی سونڈ کو ہاتھ لگانا چاہتا تھا۔ یہ نوجوان ایک پتہ اسے کھلانا چاہتا تھا اور اس کی سونڈ پکڑنا چاہتاتھا لیکن اگلے ہی لمحے ہتھنی نے اپنی سونڈ سے اسے ہوا میں اچھال دیا۔ نوجوان وہاں پڑے ہوئے ناریل کے ڈھیر پر گرا تاہم زخمی ہونے سے بچ گیا۔ اسے ڈر تھا کہ یہ ہتھنی اسے پاﺅں سے کچل دے گی۔ وہ فوری طور پر کھڑا ہوا اور خوفزدہ ہوکر بھاگ لیا۔ اگرچہ تن و توش کے حساب سے ہاتھی بڑا جانور سمجھا جاتا ہے لیکن اس میں رحمدلی کے جذبات بھی کوٹ کر بھرے ہوتے ہیں لیکن اگر کسی وجہ سے یہ بھڑک جائے تو غصہ اتارنے میں بھی ماہر ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال ہاتھیوں کے حملے میں 500افراد ہلاک ہوتے ہیں۔