منشیات کی سمگلنگ پر غیر ملکی کو سزائے موت
جمعرات 19 دسمبر 2024 13:32
’پاکستانی تارک وطن مصری خان نواب کو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہیروئن سمگل کرنے کے جرم پر ایک تارک وطن پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’پاکستانی تارک وطن مصری خان نواب کو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزا نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کومکہ مکرمہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔