12سالہ دوست نے 10سالہ دوست کا چاقو سے گلا کاٹ دیا
پٹنہ۔۔۔۔۔بہار کے ضلع ارریہ میں اک دل دہلانے والی واردات پیش آئی۔ 12سالہ بچے نے اپنے 10سالہ دوست کا چاقو سے گلا کاٹ کر ہلاک کردیا۔پولیس نے قاتل بچے کو گرفتار کرلیا۔ اس واردات میں شامل دوسرا بچہ فرار ہوگیاجس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارکارروائی شروع کردی۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم بچہ نے بتایا کہ اس کے پاپا اور پھوپھا نے کہا تھا کہ اسے مارڈالو لہذا دوست کو گلاچاقو سے کاٹ ڈالا۔پولیس نے بتایا کہ دوخاندانوں کے مابین 14ڈسمل اراضی کا تنازع کافی عرصے سے چلا آرہا ہے۔ اسی تنازع کے نتیجے میں ایک خاندان نے بچے نے دوسرے خاندان کے بچے کو قتل کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ قاتل نے اپنے دوست کو بسکٹ کے بہانے کھیل میں بلایا اور اور وہاں اپنے دوسرےدوست کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔پولیس نے قتل کی رپورٹ درج کرکے کارروائی شرو ع کردی۔