Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک و ہند میں نئی سفارتی محاذ آرائی

نئی دہلی .... اسلام آباد میں مقامی لوگوں نے ہندوستانی ڈیفنس اتاشی کے کام میں جو رکاوٹ ڈالی تھی اس کے بعد پاکستان او رہند کے درمیان نئی سفارتی محاذ آرائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ہند کا کہناہے کہ پچھلے مارچ میں دونوں ملکوں میں جو مفاہمت ہوئی تھی یہ اسکی خلاف ورزی ہے۔ اس مفاہمت کے نتیجے میں طے ہوا تھا کہ دونوں ملکوں کے سفارتی اورقونصلر حکام کو بین الاقوامی قانون کے مطابق کام کرنے دیا جائیگا اور کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی۔ پاکستان نے اس مہینے الزام لگایا تھا کہ اسکی ایک خاتون سفارتکار کو دہلی میں کسی نے ہینڈ بیگ سے محروم کردیا تھا۔ ہندوستانی حکام کا کہناہے کہ یہ مسئلہ ہمارے نوٹس میں لایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ امن و امان کا مسئلہ ہے اور اسکا ہراساں کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔
 

شیئر: