Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات بیک وقت کرانا مناسب نہیں، اسد اویسی

    حیدرآباد - - - - -  حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے لاء کمیشن کی جانب سے مشاورت کے طور پر انہیں ( اسد اویسی ) کو لکھے گئے ایک خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کا بیک وقت انعقاد مناسب نہیں ۔ لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں کے ایک ساتھ انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ خیال دستور اور وفاقیت کے اصولوں کیخلاف ہے ۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ یہ بات نوٹ کرنے کے لائق ہے کہ کمیشن نے اس بات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کہ کس طرح ریاستی اور مرکزی حکومت انتخابات بیک وقت منعقد کرنے کی ضرورت کی صورت میں اس پر عمل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد سے سرکاری خزانہ پر بوجھ سے متعلق پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی اور نیتی آیوگ کی رپورٹس انتخابات کے بیک وقت انعقاد سے متعلق تجویز کی ایک اہم وجہ ہے ۔ استحکام ، بچت اور مہارت کے نام پر دستوری تحفظ اور نظامِ و دستور کو قربان نہیں کیا جا سکتا ۔
مزید پڑھیں:- - - -سشما سوراج کے شوہر سے ٹرولر نے کیا کہا؟

شیئر: