Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: دعوة سینٹر میں 166خواتین و حضرات حلقہ بگوش اسلام

ریاض.... شمالی ریاض کے دعوة سینٹر کی کاوشوں سے رمضان المبارک کے دوران مختلف ممالک کی 166خواتین اور حضرات حلقہ بگوش اسلام ہوگئے۔ سینٹر کے ڈائریکٹر عبدالرحمان الفیفی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ کے فضل وکرم کا نتیجہ ہے جبکہ سینٹر نے مختلف ممالک کے شہریوں کیلئے 125لیکچرز کا بندوبست کیا تھا۔1700خواتین و حضرات نے ان سے استفادہ کیا۔ وعظ کی 150مجلسیں منعقد کی گئیں جن سے 30ہزار افراد فیض یاب ہوئے علاوہ ازیں 13دعوتی پروگرام منعقد کئے گئے تحفیظ قرآن ، عمرہ اور افطار دستر خوان کا بھی اہتمام کیا گیا۔
 
 

شیئر: