Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 5 افراد ہلاک

جازان .... ایک گاڑی کے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے پر جنوبی جازان کی المضایا تحصیل میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ جازان میں ہلال احمر کے ترجمان بیشی الصرخی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد احد المصارحہ اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
 

شیئر: