Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل، بجلی کے اضافے پر زرتلافی زیادہ ہوگا

ریاض...سعودی سٹیزن اکاﺅنٹ (حساب المواطن ) کی انتظامیہ نے اطمینان دلایا ہے کہ پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں تبدیلی پر حقداروں کو اضافی سبسڈی دی جائیگی۔علاوہ ازیں کھانے پینے کی اشیاءپر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے ہونے والے اثرات کا تدارک بھی کیا جائیگا۔ انتظامیہ نے یہ وضاحت بعض صارفین کے اس استفسار کے جواب میں جاری کی ہے جس میں اس نے دریافت کیا تھا کہ میں سماجی کفالت حاصل کرنے والا شہری ہوں۔ میری2 بیٹیاں ہیں۔ مجھے مکان کا کرایہ دینا پڑتا ہے ۔ سٹیزن اکاﺅنٹ کے تحت مجھے 700ریال مل رہے ہیں۔ اب بجلی کا بل 600ریال آرہا ہے تو کیا میرے لئے زر تلافی میں کوئی اضافہ ہوگا۔ انتظامیہ نے اسکا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ زرتلافی کا استحقاق مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت ہوتا ہے جس میں فیملی کی آمدنی ، اسکے افراد کی تعداد اور ان کی عمر وغیرہ سب کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ انتظامیہ نے اسی کے ساتھ اس امر کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی کہ سٹیزن اکاﺅنٹ میں آپ کا کتنا استحقاق ہوتا ہے اسے جا ننے کیلئے http://portal.ca.gov.sa سے رجوع کیا جائے۔ جون کے استحقاق کے بارے میں جلد ہی مستحقین کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائیگا۔ سٹیزن اکاﺅنٹ کی انتظامیہ نے مستحقین کو پیش کی جانے والی سبسڈی کے دائرہ کار سے ایسے وقت میں آگاہ کیا جب جون کے بجلی بل دیکھ کر بعض صارفین آپے سے باہر ہوگئے۔

شیئر: