Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے ہیلی پیڈ سے پہلے مریض کی ہسپتال منتقلی

عمرہ زائر کو دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔ (فوٹو ایس پی اے)
مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع میں بنائے گئے ہیلی پیڈ کے ذریعے پہلے مریض کو کامیابی سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہیلی پیڈ کا افتتاح رواں رمضان المبارک کے دوران کیا گیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ہلال الاحمر کے فضائی ایمبولینس یونٹ کو مسجد الحرام میں موجود میڈیکل ٹیم کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں ایک مریض کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا تھا۔
مسجد الحرام میں متعین میڈیکل ٹیم نے ایک عمرہ زائر کا طبی معائنہ کیا تو معلوم ہوا اسے دل کا شدید دورہ پڑا ہے۔ مریض کی حالت دیکھ کر فوری طور پر ایئرایمبولینس سروس طلب کی گئی تاکہ اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ فوری طور پر علاج  کے لیے ہسپتال منتقل کیا جاسکے۔
میڈیکل ٹیم نے مریض کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اس دوران ہلال الاحمر کی فضائی ایمبولینس مسجد الحرام کے ہیلی پیڈ پر پہنچ گئی۔ مریض کو مسجد الحرام سے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کردیا گیا۔
 

 

شیئر: