Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں غیر مسلم ووٹرز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

کراچی:  پاکستان میں گزشتہ 5 سال کے دوران غیر مسلم ووٹرز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن آف پاکستان کے اعداد شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں رجسٹرڈ غیر مسلم ووٹرز کی تعداد میں 30 فیصد کا غیر معمولی اضافہ گزشتہ 5 برس کے دوران ہوا جس کے مطابق یہ تعداد 36 لاکھ 31 ہزار 471 ہے جبکہ مجموعی طور پر 7 بڑی غیر مسلم اقلیتیں پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں جن میں ہندو ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 17 لاکھ 77 ہزار 347 ہے۔دوسرے نمبر پر مسیحی برادری ہے جن کی تعداد 16 لاکھ 40 ہزار 105 اور تیسرے نمبر پر قادیانی ووٹرز ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 505 ہے۔ اسی طرح بہائیوں کی تعداد بھی 31 ہزار 543 بتائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سکھ ووٹرز کی رجسٹریشن میں تعداد 8 ہزار 852، پارسیوں کی 4 ہزار 235 اور بدھ مت رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک ہزار 884 ہے۔ 2013ء کی انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ یہودی ووٹرز کی تعداد 809 تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -انتخابی پوسٹر پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر پر جواب طلبی

شیئر: