ریاض(ذکاء اللہ محسن) معروف پاکستانی بزنسمین طارق بریار کے بھائی محمد الیاس پاکستان میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔محمد الیاس کو سیالکوٹ کے نزدیک ان کے آبائی گاوں میں سینکڑوں سوگواروں نے سپرد خاک کر دیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی جبکہ یہاں ریاض میں بھی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔