Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ہاﺅس فل فور“کیلئے خوش بھی ہوں ، نروس بھی، پوجا ہیگڑے

 بالی وڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے نے کہا ہے کہ میں اپنی پہلی کامیڈی فلم ”ہاﺅس فل فور“ کے لئے مکمل طور پر تیار ہوں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم ”ہاﺅس فل فور“ میری پہلی کامیڈی فلم ہو گی جس کے لئے میں خوش بھی ہوں اور نروس بھی ،کیونکہ میرے ساتھ اکشے کمار اور ریتیش دیش مکھ بھی ہیں جو کہ نامور اداکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم میں اپنے کردار سے پورا انصاف کرنے کی کوشش کروں گی۔
 

شیئر: