یمنی افواج الحدیدہ کے ابواب الحدید میں داخل
عدن.... یمنی فوج عرب اتحاد کے تعاون سے الحدیدہ میں مختلف مقامات پر داخل ہوگئی۔ کئی روز سے حوثیوں کی پے در پے شکست کے بعد یمن کی سرکاری افواج نے ابواب الحدید نامی علاقے اور صعدہ کے باقم ضلع کی تحصیل پر زبردست حملہ کیا ۔ اتحادی افواج کے طیارے یمنی فوج کو فضائی سائبان فراہم کرتے رہے جبکہ توپ خانے سے بھی مدد کی گئی۔ صعدہ منفرد محل وقوع کے باعث حوثیوں کے ساتھ محاذ آرائی میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ صعدہ پر قبضے سے حوثیوں کے حوصلے ٹوٹ جائیں گے۔