Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کویت آئندہ برس الخفجی اور الحوت سے تیل نکالیں گے

ریاض....سعودی عرب اور کویت غیر جانبدار علاقے سے تیل کی پیداوار آئندہ برس سے شروع کردیں گے۔ غیر جانبدار علاقے میں دو آئل فیلڈز ہیں ان دونوں سے یومیہ 350 ہزار بیرل تیل نکالا جاسکتاہے۔ الخفجی اور الحوت آئل فیلڈز سے تیل نکالنے کی بابت دونو ں ملک معاہدے کئے ہوئے ہیں۔ 2023ءتک فریقین اس کی پابندی کریں گے۔ اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملک آئل فیلڈز سے استفادہ کا ڈیزائن بنائے ہوئے ہیں اور ان سے استفادہ کے منافع بخش ہونے پر بھی متفق ہیں۔ 
 

شیئر: