Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے آئی فون کی قیمت سامنے آگئی‎

ایپل کمپنی رواں سال آئی فون کے 3 نئے ماڈل متعارف کرائے گی۔نئے ماڈلز میں بڑی بیٹری اور یو ایس بی سی فاسٹ چارجنگ دیئے جانے کا امکان ہے ۔ تمام ماڈلز میں ڈوئل سم سپورٹ بھی شامل ہوگی۔آئی فون سے قیمت سے متعلق پورٹ بھی سامنے آگئی ہے اور ایل سی ڈی ڈسپلے اور فل سکرین ڈیزائن کے ساتھ آئی فون کی قیمت 600 ڈالر سے 700 ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔ فون کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ او ایل ای ڈی ڈسپلے سے ایل سی ڈی ڈسپلے پر شفٹ ہونا ہے۔ اس ڈسپلے میں تھری ڈی ٹچ فیچرز شامل نہیں ہونگے اس کے علاوہ فون کی پشت پر بھی ایک کیمرہ دیا جائے گا۔ آئی فون کے علاوہ کمپنی سستی میک بک ائیر ، آئی پیڈ پرو اور ایپل واچ فور بھی متعارف کرائے گی۔
 

شیئر: