Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کے قبضے سے شراب کی 370 بوتلیں ضبط

الخرج ...الخرج کمشنری میں گشتی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے درآمد شدہ شراب کی بوتلیں فروخت کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے شراب کی 370بوتلیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق الخرج کمشنری میں گشتی سیکیورٹی فورس کی ٹیم نے مقامی شہری کو شک کی بنیاد پر گاڑی روکنے کی ہدایت کی۔ نظر انداز کرنے پر تعاقب کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے 30سالہ سعودی کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا اور ضبط شدہ شراب کی بوتلیں بھی حوالے کردی گئیں۔
 

شیئر: