فرانس سے اسلحہ برآمد کرنیوالا چوتھا بڑا ملک سعودی عرب
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
پیرس .... 2017ءکے دوران فرانسیسی اسلحہ کے سودوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 2016ءکے دوران 13.9ارب یورو کے ہتھیار فرانس سے خریدے گئے تھے جبکہ 2017ءمیں 6.94ارب یورو مالیت کے اسلحہ کے سودے ہوئے۔ مشرق وسطیٰ میں فرانسیسی اسلحہ درآمد کرنیوالا چوتھا بڑا ملک سعودی عرب رہا۔ فرانسیسی جریدے کے مطابق کویت، قطر، امارات، سعودی عرب اور ہندوستان نے 2017ءکے دوران فرانس سے سب سے زیادہ اسلحہ خریدا۔ ان ممالک نے مجموعی طور پر 3.9ارب یورو کے ہتھیار حاصل کئے۔