Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول بس سےکچل کر 2سالہ بچہ ہلاک

گورو گرام۔۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی سے متصل گورو گرام سے ایک مرتبہ پھر دردناک حادثہ کی خبر سامنے آئی۔ واٹیکا کنج علاقے میں ایک پرائیویٹ اسکول کے بس ڈرائیور نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 2سالہ بچے کو کچل دیا جس سے موقع پر اس کی موت ہوگئی۔ وویک میڈیکل اسکول کا بس ڈرائیور بچے کی موت کے بعد بس چھوڑ کرفرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے پرائیویٹ اسکول میں جم کر توڑ پھوڑ کی ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور حادثے کی رپورٹ درج کرکے ڈرائیور کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -جموں کشمیر میں تودہ گرنے سے 6سیاح ہلاک

شیئر: