Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللہ اکبر تحریک کی امیدواروں میں 14 خواتین

لاہور: ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے 14 اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سیاسی تجربہ کار خواتین انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جن میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سابقہ سرگرم عہدیداران بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے جو خواتین انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ان میں این اے 251 سے اقراء مزمل، این اے 107سے رابعہ مختار، این اے 161سے عفت طاہرہ سومرو ایڈووکیٹ، این اے 181 سے بے نظیر فاطمہ قریشی جبکہ پی پی 14سے شازیہ سعید، پی پی 83سے شازیہ کوثر، پی پی 149سے مسز جھارا پہلوان سائرہ بانو، پی پی 151سے سیدہ طاہرہ شیرازی، پی پی 229سے بیگم عابدہ نذیر، پی ایس 74سے ڈاکٹر صنم لغاری شامل ہیں۔ اسی طرح پنجاب سے مخصوص نشستوں پر حمیرا نوشین اورفرحت نعیم جبکہ اقلیتی نشست پر سموئیل مسیح امیدوار ہیں۔
 

شیئر: