Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان سے متعلق اہم فیصلہ تاخیر کا شکار

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم سمیت خاندان کے دیگر افراد کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ نیب عدالت میں آج سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پہلے صبح ساڑھے گیارہ اور پھر ساڑھے بارہ بجے کا وقت دیا گیا تھا جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ مزید تاخیر کا شکار ہو رہا ہے اور اب نیب عدالت کی جانب سے ڈھائی بجے سنایا جائے گا۔عدالتی ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ڈھائی بجے سنائیں گے۔ واضح رہے کہ عدالت نے 9 ماہ 20 دن تک اس ریفرنس کی سماعت کی اور 3 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا۔ اس دوران مجموعی طور پر 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جن میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا بھی شامل تھے ۔عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے سے قبل عدالت نے اسے موخر کرنے کے لیے نواز شریف کی گزشتہ روز دی گئی درخواست پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔آج فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کر رکھا ہے جبکہ پولیس کے بھی 400 اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔ عدالت کی جانب جانے والے راستے عام ٹریفک کے لیے بند کرکے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،رینجرز طلب

شیئر: